ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سابق وزیر اعلیٰ رام کرشناہیگڈے کو میرے تعلق سے کوئی بیزارگی نہیں تھی : دیش پانڈے

سابق وزیر اعلیٰ رام کرشناہیگڈے کو میرے تعلق سے کوئی بیزارگی نہیں تھی : دیش پانڈے

Mon, 18 Jul 2016 21:35:19    S.O. News Service

بھٹکل:18/ جولائی(ایس او نیوز)ریاست کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ رام کرشناہیگڈے کو میرے متعلق کوئی بیزارگی یا ناراضگی نہیں تھی ، مارگریٹ آلوانے جس طرح کا الزام عائد کیا ہے، اُس میں کوئی سچائی نہیں  ہے۔ ان باتوں کااظہار ضلع نگراں کاروزیر آروی دیش پانڈے نے کیا۔

وزیر دیش پانڈے اتوار کو بھٹکل میں  مارگریٹ آلوا کی خود نوشت میں دیش پانڈے کے متعلق تحریر کردہ الزام کےسلسلے میں اخبارنویسوں کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے دیش پانڈے نے کہاکہ اگررام کرشنا ہیگڈے کو میرے متعلق کوئی اعتراض ہوتا تو وہ اسی وقت سب کے سامنے کہتے تھے۔ دیش پانڈے نےآلوا کی خود نوشت میں اترکنڑا ضلع کی سیاست  میں طبقاتی کشمکش اوراستحصال کے متعلق اظہار خیال سے انکار کیا اور کہا کہ آلوا ایک قومی لیڈرہیں،اور میں ان کی تمام باتوں کو آشیر واد کے طورپر قبول کرتا ہوں۔


Share: